خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

 خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا
کیپشن: oil price
سورس: web desk

ویب ڈیسک: گزشتہ روز ملک میں پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں کمی کی گئی، وزارت پٹرولیم ڈویژن کا کہناتھا یہ کمی عالمی سطح پر خام تیل سستا ہونے کی وجہ سے کی گئی،مگر تازہ اطلاعات سامنے آئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بدھ کو امریکی خام تیل اور پٹرول کے ذخائر میں کمی کے تخمینوں کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،برینٹ کروڈ کی قیمت 32 سینٹ یا 0.4 فیصد اضافے سے 81.01 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کے نرخ 33 سینٹ یا 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 78.68 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئے،رپورٹس میں بتایا گیا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے سے تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 47 پیسے کی کمی کی گئی ، نئی قیمت  269.43 روپے سے کم ہو کر 260.96 روپے ہوگئی

ڈیزل فی لیٹر 6 روپے 7 پیسے سستا کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272.77 روپے سے کم ہو کر 266.07 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

Watch Live Public News