(ویب ڈیسک ) پولیس کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کا علیحدگی سے متعلق کورٹ میں کیس چل رہا تھا ، بچے اپنی ماں سے ملنے آئے تھے ، ماں نے بچوں کو ذبح کردیا۔
کراچی میں ڈیفنس خیابان مجاہد بنگلے سے دو بچوں کی گلہ کٹی لاشیں ملنےکاواقعہ، پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی شناخت ضرار غفران اور بچی کی شناخت سمیعہ غفران کے نام سے کی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمہ ادبیہ بچوں کی ماں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمہ کی کچھ عرصے قبل شوہر سے علیحدگی ہوگئی تھی، میاں بیوی کا علیحدگی سے متعلق کورٹ میں کیس چل رہا تھا ، بچے اپنی ماں سے ملنے آئے تھے ، ماں نے بچوں کو ذبح کردیا، بنگلے سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات کررہے ہیں، بچوں کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔