(ویب ڈیسک ) نامعلوم شخص کی لڑکی پر تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
لاہور کے علاقے چوہنگ میں واقع نجی سوسائٹی میں نامعلوم شخص نے راہگیر لڑکی پر تشدد کیا۔ جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔ آمنہ سہیل نامی لڑکی سودا سلف لینے موٹر سائیکل پر گھر سے نکلی تھی۔ فوٹیج میں ملزم کو تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نامعلوم ملزم نے لڑکی کو روک کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
لاہور کے علاقے چوہنگ میں آمنہ سہیل نامی لڑکی پر بگڑے بدمعاش لڑکے کا تشدد
— BaqiR.kaXmi (@s_m_b_k_1) August 14, 2025
بدمعاش لڑکے نے بائک چلاتی لرکی کو روکا اور چابی نکال لی ۔۔ لڑکی چابی مانگتی رہی لیکن لڑکا تھپڑ مارتا رہا ۔
متاثرہ لڑکی گھر کا سودا سلف لینے جارہی تھی ۔@OfficialDPRPP @hinaparvezbutt pic.twitter.com/IeahTppjyh
لڑکی کی والدہ فرزانہ سہیل نے مقدمہ کے اندراج کے لیے تھانہ میں درخواست جمع کروا دی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملزم پہلے بھی بیٹی کو تنگ کرتا تھا،وقوعہ کے روز اغواء کرنے کی کوشش بھی کی۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔ملزم کی شناخت شاہ زیب کے نام سے ہوئی۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔