(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی ایس 400 تباہ کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ کی خصوصی پذیرائی کی۔
معرکہ حق میں بھارت کو شکست دینے پر ایوان صدر میں ہونے والی پروقار تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازت سے نوازا۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی ایس 400 تباہ کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ کی خصوصی پذیرائی کی۔انہوں نے بھارتی ایس 400 تباہ کرنے والے ونگ کمانڈر محمد ملک رضوان الحق کو اعزاز عطا کر کے باقاعدہ تعارف کرایا۔
The Prime Minister of Pakistan introduces to the nation the JF-17C Block III fighter pilot that struck and hit Indian S-400 AD systems at Adampur AFS on 10 May 2025: Wing Commander Malik Rizwan-Ul-Haq Iftikhar.
— The STRATCOM Bureau (@OSPSF) August 14, 2025
“S-400 inho ne destroy kiya tha”. pic.twitter.com/FgF7pPXO34
وزیر اعظم نے انہیں اپنے ساتھ کھڑا کر کے کہا کہ انہوں نے ایس 400 سسٹم کو تباہ کیا، جس پر حاضرین نے تالیاں بجا کر انہیں بھرپور داد دی۔