اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا

اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا
کیپشن: اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا

ویب ڈیسک: آسٹریلیا کے اسٹار بیٹر اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔

ڈارون میں بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز اسٹیو اسمتھ نے تین کیچز پکڑے، جس کے بعد ان کے ٹیسٹ کیریئر میں کیچز کی تعداد 218 ہوگئی۔ یوں وہ انگلینڈ کے جو روٹ کے ہم پلہ ہوگئے ہیں۔  اسٹیو اسمتھ نے یہ سنگِ میل اپنے 124ویں ٹیسٹ میچ میں حاصل کیا، جبکہ جو روٹ نے 166 ٹیسٹ میچز میں 218 کیچز پکڑے ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والوں کی فہرست میں بھارت کے سابق کپتان راہول ڈریوڈ 210 کیچز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردنے نے 149 ٹیسٹ میچز میں 205 کیچز پکڑے، جبکہ جنوبی افریقا کے سابق آل راؤنڈر جیک کیلس 166 ٹیسٹ میچز میں 200 کیچز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

اسٹیو اسمتھ اور جو روٹ کے درمیان اب ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز کا ریکارڈ اپنے نام کرنے کی دوڑ جاری رہے گی۔

آسٹریلیا اور بنگلادیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ ڈارون میں جاری ہے، جبکہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 19 اگست سے ہوگا۔

Watch Live Public News