پاک فضائیہ کا غازیوں اور شہداء کو خراج عقیدت، دستاویزی فلم جاری

پاک فضائیہ کا غازیوں اور شہداء کو خراج عقیدت، دستاویزی فلم جاری
اسلام آباد: ( پبلک نیوز) پاک فضائیہ نے 1971ء کی جنگ کے غازیوں اور شہداء کو خراج عقیدت کے لئے دستاویزی فلم جاری کر دی ہے۔ https://twitter.com/DGPR_PAF/status/1470611227785117696?s=20 پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری اس دستاویزی فلم میں 1971ء کی پاک بھارت جنگ میں پاک فضائیہ کے جانباز ہوا بازوں اور جوانوں کے ناقابل فراموش کردار کو اجاگر کیا گیا ہے جنہوں نے دشمن کے خلاف جرات ،شجاعت اور بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں۔ https://twitter.com/DGPR_PAF/status/1470613066194690052?s=20 پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق دستاویزی فلم میں اس عہد کی تجدید کی گئی ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کے لیے مادر وطن کے دفاع کے لیے جان کا نذرانہ دینے سے بڑا کوئی مقدس نصب العین نہیں ہے۔ https://twitter.com/DGPR_PAF/status/1470614095342702593?s=20 ان کا کہنا تھا کہ ہمارے شہدا کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ہمارے اسلاف کی ان عظیم اور لازوال قربانیوں کو تاریخ کے جلی حروف میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Watch Live Public News