پی ٹی آئی کا حکومتی ارکان کی بریت کے تمام فیصلے چیلنج کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی کا حکومتی ارکان کی بریت کے تمام فیصلے چیلنج کرنے کا اعلان
اسلام آبا: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے حکومتی ارکان کی بریت کے تمام فیصلے سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں آنے کے ساتھ این آر او ٹو کے پرخچے اڑا دیں گے، اگر یہ اتنے ہی صادق اور امین ہیں تو الیکشن کرائیں، الیکشن کی بات ہو تو ان کی کانپیں ٹانگ جاتی ہیں۔ حماد اظہر نے سلیمان شہباز کو کک بیک اسپیشلسٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سلیمان شہباز کی اتنی اوقات نہیں کہ وہ عمران خان سے مخاطب ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی بحران کے ذمہ دار مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار دونوں ہیں، ہمارے دور میں کوئی معاشی بحران نہیں تھا،ملکی معیشت 6 فیصد کی شرح سے چل رہی تھی،تحریک عدم اعتماد کے بعد موجودہ حکومت نے مہنگا پیٹرول خریدا، امپورٹ پر بین لگا دی، مارکیٹ میں ہیجانی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ‏بین الاقوامی منڈیوں میں تیل اب بہت کم ریٹ پر ہے، حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان میں تیل کی قیمت کم کیوں نہیں کی جارہی؟۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔