خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں ،فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں ،فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگرد ہلاک

(ویب ڈیسک ) خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  خیبر پختونخوا میں 12 اور 13 دسمبر 2025 کو 2 الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  ضلع مہمند میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران   فائرنگ کے تبادلے میں 7 خوارج مارے گئے  جبکہ  ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز  نے کارروائی کرتے ہوئے  مزید 6 خوارج ہلاک کیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ ’عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News