ڈاکٹر وردہ قتل کیس کا مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

ڈاکٹر وردہ قتل کیس کا مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

ویب ڈیسک: ایبٹ آباد ڈاکٹر وردہ قتل کیس کا مرکزی ملزم شمعریز پولیس مقابلے میں مارا گیا ، ملزم شمعریز اہم ملزم تھا جو وردہ قتل میں مفرور تھا ۔

پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لئے دس روز تک چھاپے مارے، ملزم  داکٹر وردہ قتل سے قبل بھی قتل کے مقدمہ میں مفرور تھا ، ملزم ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں اجرتی قاتل تھا۔

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں خاتون کی ایک تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی تھی، جو پولیس کے مطابق لیڈی ڈاکٹر کی ہے، جسے 4 روز قبل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے سامنے سے اغوا کیا گیا تھا۔

 ابتدائی تفتیش سے پتا چلا کہ ڈاکٹر وردہ کا اپنی سہیلی کے ساتھ لین دین کا تنازع تھا،  سال 2023 میں ڈاکٹر وردہ نے اپنی قریبی سہیلی کے پاس 67 تولہ سونا بطور امانت رکھا تھا، جس کی واپسی پر تنازع چلا آ رہا تھا۔

ہارون رشید کے مطابق 4 دسمبر 2025 کو مقتولہ کی سہیلی سونا واپس دینے کے بہانے ڈاکٹر وردہ کو ڈی ایچ کیو سے گاڑی میں بٹھا کر رحمان اسٹریٹ جدون پلازہ میں اپنے زیرِ تعمیر گھر لے گئی، جہاں پہلے سے مبینہ طور پر 3 اغواکار موجود تھے۔ ملزمہ نے ڈاکٹر وردہ کو ان کے حوالے کیا اور خود واپس چلی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج، سی ڈی آر ریکارڈ اور تکنیکی معاونت کی بنیاد پر 35 سے زیادہ مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی اور بالآخر مقتولہ کی سہیلی تک پہنچ گئی۔ ملزمہ سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

Watch Live Public News