گلگت بلتستان انتخابات ، مسلم لیگ ق نے رہنماؤں کو اہم ٹاسک سونپ دیا

گلگت بلتستان انتخابات ، مسلم لیگ ق نے رہنماؤں کو اہم ٹاسک سونپ دیا

ویب ڈیسک:   مسلم لیگ ق کا گلگت بلتستان انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ، چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر اہم فیصلے کئے گئے۔

گلگت بلتستان کے لیے پارلیمانی بورڈ، اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے کمیٹیاں قائم  کردی گئیں، مرکزی سیکرٹری جنرل طارق حسن نے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیے ۔

سینئر نائب صدر چوہدری سالک حسین گلگت بلتستان پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین مقرر، طارق حسن،ڈاکٹر امجد ، مصطفیٰ ملک پارلیمانی بورڈ کے ممبر ، صدر گلگت بلتستان دلفراز خان،جنرل سیکرٹری خوشنود 
دلدار بھی بورڈ کے ممبر ہوں گے ۔

مسز فرخ خان،ملک ثمین خان،انتخاب خان بھی پارلیمانی بورڈ کے ممبر ہوں گے ، ڈاکٹر محمد امجد اسلام آباد بلدیاتی کمیٹی کے چیئرمین نامزد ہیں۔

اس کے علاوہ رضوان صادق کنیٹی کے سیکرٹری، چویدری جہانگیر،ڈاکٙٹر رحیم اعوان، مہرین ملک آدم ، عاطف مغل ، عظام چویدری بھی کمیٹی کے ممبر مقرر ہیں۔

 ترجمان مصطفیٰ ملک کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کمیٹی کو انتخابی حکمت عملی اور سیاسی اتحاد بنانے کا اختیار بھی دیا گیا ہے، گلگت بلتستان کے لیے رابطہ (کوآرڈینیشن)  کمیٹی بھی فعال ہے۔

مصطفیٰ ملک کا کہنا تھا کہ دونوں کمیٹیوں کو ہم خیال جماعتوں سے رابطوں کا مکمل اختیارہوگا، گلگت بلتستان میں بڑی تعداد میں سابق اراکین اسمبلی رابطے میں ہیں ۔

Watch Live Public News