طیفی اور قیصر بٹ گروپ میں صلح ہو گئی

طیفی اور قیصر بٹ گروپ میں صلح ہو گئی
کیپشن: طیفی اور قیصر بٹ گروپ میں صلح ہو گئی

ویب ڈیسک: لاہور شہر میں گینگ وار کا خطرہ ٹل گیا اور دو بڑے دشمن دار خاندانوں میں صلح ہوگئی۔

 تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ صلح کی تقریب خواجہ تعریف بٹ عرف طیفی بٹ کے گھر پر ہوئی جس میں طیفی بٹ گروپ اور قیصربٹ گروپ کے مابین صلح ہوئی جس میں شفقت بگا بٹ ، اسراربٹ اور تاجر رہنما شریک ہوئے۔

طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں قیصر بٹ نامزد ملزم تھے۔ 

دوسری جانب قیصربٹ گروپ نے امیر بالاج ٹرکاں والا گروپ سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔

Watch Live Public News