آرمی چیف اوراعلیٰ عہدیداران کاSIFCکےگرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ

آرمی چیف اوراعلیٰ عہدیداران کاSIFCکےگرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ
کیپشن: آرمی چیف اوروزیراعلیٰ پنجاب کاSIFCکےگرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ

ویب ڈیسک: آرمی چیف  اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران نے ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ کیا ہے۔  

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف ، وزیر اعلیٰ پنجاب  کے ساتھ دیگر وفاقی اور صوبائی وزراء اور زرعی شعبے سے متعلق افسران نے گرین پاکستان انیشی ایٹو (جی پی آئی ) کا دورہ  کیا۔ 

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے "سمارٹ ایگری فارم"، "گرین ایگری مالز" اور "ایگری ریسرچ  سہولت سنٹر" کا باقاعدہ افتتاح کیا۔دورے کے دوران شرکاء کو زرعی شعبے  کی ترقی کے لیے استعمال ہونے والی  جدید زرعی مشینری کا معائنہ بھی کرایا گیا ۔

وزیراعلیٰ کو دوران بریفنگ بتایا گیا ہے کہ کسانوں کو   مہنگی مشینری خریدنے کی بجائے آسان کرائے پر مشینری حاصل کر نے کے مواقع  میسرہوں گے  ۔جدید  آبپاشی کے نظام کے قیام کے لیے پنجاب بھر میں 25 "گرین ایگری مال"  تیار کرلیے گئے ہیں جبکہ سال کے اختتام تک ملک بھر میں 250 "گرین ایگری مال" کی تکمیل متوقع ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ عام کسانوں  کی تربیت کے لئے "سمارٹ ایگری فارم" کا قیام عمل میں لایا گیا جو کہ ملک کی 95 فیصد زراعت کی ترقی کا ضامن ہے۔

آرمی چیف اور  وزیر اعلیٰ پنجاب نے زرعی شعبے  کی ترقی کے لیے جی پی آئی کی کاکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہارکیا۔

Watch Live Public News