ویلنٹائن ڈے ڈانس پارٹی پر پولیس کاچھاپہ،8 لڑکیاں ،7لڑکےگرفتار

ویلنٹائن ڈے ڈانس پارٹی پر پولیس کاچھاپہ،8 لڑکیاں ،7لڑکےگرفتار
کیپشن: ویلنٹائن ڈے ڈانس پارٹی پر پولیس کاچھاپہ،8 لڑکیاں ،7لڑکےگرفتار

ویب ڈیسک: لاہور میں گلبرگ پولیس نے ویلنٹائن ڈے پارٹی پر چھاپہ مار کر 8 خواتین سمیت 15 افراد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گلبرگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہال روڈ میں ایک ہوٹل پر چھاپہ مارا،جہاں ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے ڈانس پارٹی جاری تھی۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پارٹی سے 8 خواتین سمیت 15 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی شناخت ثنا ، رضیہ، عنایہ ، ماہی ، ردا، ماہم، عیشا ، عثمان،ماہم، ابرار، حسن، علی ، سلطان، معظم اور امجد کے نام سے ہوئی۔

 ملزمان سے حقہ ، شیشہ فلیورز اور ساؤنڈ سسٹم برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔  

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

Watch Live Public News