بھارتی بلےبازابھیشیک شرما کی صحت سے متعلق اہم اپڈیٹ آگئی

بھارتی بلےبازابھیشیک شرما کی صحت سے متعلق اہم اپڈیٹ آگئی
کیپشن: بھارتی بلےبازابھیشیک شرما کی صحت سے متعلق اہم اپڈیٹ آگئی

ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر بیٹر ابھیشیک شرما کی صحت سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ابھیشیک شرما معدے کے انفیکشن کے باعث نمیبیا کے خلاف میچ میں شرکت نہیں کر سکے۔ طبیعت ناساز ہونے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں علاج کے دوران ان کا تقریباً دو کلو وزن بھی کم ہوگیا۔

حال ہی میں بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے ان سے ملاقات کے دوران صحت، خوراک اور وزن سے متعلق دریافت کیا۔ اس پر اوپنر بیٹر نے بتایا کہ وہ اس وقت سادہ غذا، خصوصاً دال اور چاول استعمال کر رہے ہیں اور بتدریج بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے بھی میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھیشیک مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئے اور امکان ہے کہ وہ ایک یا دو میچز مزید نہ کھیل سکیں۔

دوسری جانب اسپنر ورون چکرورتی نے انہیں نیٹ پریکٹس میں دیکھنے کے بعد امید ظاہر کی ہے کہ وہ جلد ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ تاہم پلیئنگ الیون میں شمولیت کا حتمی فیصلہ پری میچ ٹریننگ سیشن میں ان کی فٹنس اور کارکردگی کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔

اگر ابھیشیک شرما مکمل میچ فٹنس حاصل نہ کر سکے تو پاکستان کے خلاف میچ میں اوپننگ کی ذمہ داری سنجو سیمسن اور ایشان کشن کو سونپی جا سکتی ہے۔

Watch Live Public News