عمران خان کی اپنے بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرادی گئی

عمران خان کی اپنے بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرادی گئی
کیپشن: عمران خان کی اپنے بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرادی گئی

ویب ڈیسک: اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان کی اپنے بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرادی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز عمران خان کی ان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے رابطہ کرایا گیا، تاہم گفتگو کی مزید تفصیلات منظرِ عام پر نہیں لائی گئیں۔

ایک وفاقی وزیر نے بھی اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کی اپنے بیٹوں سے بات کرادی گئی ہے۔ بعد ازاں جیل حکام کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی کو بچوں سے ٹیلی فونک گفتگو کی سہولت فراہم کی گئی۔

جیل انتظامیہ کے مطابق عمران خان نے تقریباً 30 منٹ سے زائد وقت تک اپنے بیٹوں سے گفتگو کی۔

واضح رہے کہ عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان اس وقت لندن میں مقیم ہیں۔

Watch Live Public News