ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو صحت کے پیش نظر اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی طبی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ انہیں بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے عمران خان کو اپنے بیٹوں سے بات کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت انسانی ہمدردی اور قانونی تقاضوں کو مقدم رکھتی ہے، اور ہر قیدی کو قانون کے مطابق طبی اور دیگر سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔