سندھ حکومت کی درخواست مسترد، بلدیاتی انتخابات کل ہی ہونگے ، الیکشن کمیشن

سندھ حکومت کی درخواست مسترد، بلدیاتی انتخابات کل ہی ہونگے ، الیکشن کمیشن
کراچی: الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی درخواست کو ایک بار پھر سے مسترد کرتے ہوئے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کل ہی کرانے کا فیصلہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا کہ جس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی ۔ کراچی سے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان اور سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے سے ہی اجلاس میں شرکت کی ۔ الیکشن کمیشن میں اہم مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا ہے جس میں کل ہی کراچی، حیدرآباد اور دادو میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بھی کل ہی کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تصدیق کر دی ہے۔ خیال رہے کہ سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن سے کل کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی جب کہ حساس اداروں کی طرف سے بھی سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انتخابات کے التوا کی درخواست کی گئی تھی ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔