رواں سال کی پہلی تنخواہ،پنشن کی قبل ازوقت ادائیگی کی ہدایت

رواں سال کی پہلی تنخواہ،پنشن کی قبل ازوقت ادائیگی کی ہدایت
کیپشن: رواں سال کی پہلی تنخواہ،پنشن کی قبل ازوقت ادائیگی کی ہدایت

ویب ڈیسک:( دانش منیر) صوبہ پنجاب کے سرکاری ملازمین اور پنشنزرکیلئے اچھی خبر آئی۔2025 کی پہلی تنخواہ ، پنشن کی قبل ازوقت ادائیگی کی ہدایت کردی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے سرکاری ملازمین کو جنوری کی تنخواہ 31 تاریخ کو ہی ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

صوبہ پنجاب  بھر کے تمام  انتظامی سیکرٹری، کمشنرز ،ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کردی۔ سیکرٹری خزانہ پنجاب نے تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اور دو فروری کو سالانہ تعطیلات ہونے پر تنخواہ کی ادائیگی پہلے کرنے کی ہدایت کی ۔ گورنر پنجاب نے سرکاری ملازمین کو 31 جنوری بروز جمعہ تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کی منظوری دی۔ 

Watch Live Public News

سیکرٹریٹ رپورٹر

 نوجوان نسل کے نمائندہ رپورٹر اور تحقیقاتی رپورٹنگ کو ہی اصل صحافت کا جوہر مانتے ہیں۔

سول بیوروکریسی کی چالوں اور کہہ مکرنیوں سے اچھی طرح واقف ۔۔۔ اپنی اسٹوریز کے لئے  سیکرٹریٹ کی غلام گردشوں سے لے کر دھول سے اٹے ریکارڈ رومز کی خاک چھاننے کو کبھی گراں نہیں جانا۔