عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹوکیس تحقیقات، جے آئی ٹی تشکیل

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹوکیس تحقیقات، جے آئی ٹی تشکیل
کیپشن: عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹوکیس تحقیقات، جے آئی ٹی تشکیل

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے نے 3 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر واجد حسین تحقیقات کی نگرانی کریں گے، ٹیم میں سب انسپکٹر کاشف ریاض اور شمس خان شامل ہیں۔

ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے تحقیقات کرے گی، ٹیم عدالت کی معاونت اور قانونی کارروائی آگے بڑھائے گی۔ 

Watch Live Public News