پے در پے شکست کے بعد بھارتی ٹیم پر نئی پابندیاں نافذ

پے در پے شکست کے بعد بھارتی ٹیم پر نئی پابندیاں نافذ

ویب ڈیسک :(علی رضا ) پے در پے شکست کے بعد بھارتی ٹیم پر نئی پابندیاں نافذ۔۔۔ بھارتی قومی کرکٹ ٹیم کے سب کھلاڑی بس میں سفر کریں گے۔۔ بیویاں مکمل دورے پر ساتھ نہیں رہ سکیں گی۔

بی سی سی آئی کے تھنک ٹینک جو حکام کے علاوہ کپتان روہت شرما، ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر پر مشتمل ہے نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارتی ٹیم کے کھلاڑی اپنی بیویوں اور اہل خانہ کے ساتھ پورے دورے کے دوران سفر نہیں کر سکیں گے۔ 

اگر کوئی ٹورنامنٹ یا سیریز 45 دن سے زیادہ چلتی ہے تو بیوی یا خاندان کھلاڑی کے ساتھ صرف 14 دن رہ سکتے ہیں۔ مختصر دوروں کے لیے یہ حد صرف سات دن ہوگی۔

 اسی طرح کوئی جونئیر ہے یا سینئر کھلاڑی اسے سب کے ساتھ بس میں سفر کرنا ہوگا وہ کوئی علیحدہ ٹرانسپورٹ جس میں موٹرکار، وین یا وینٹی بس شامل ہے اپنے تنہا ذاتی سفر کے لئے ہائر نہیں کرسکے گا۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر