معروف اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید نے شادی کرلی؟

معروف اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید نے شادی کرلی؟

ویب ڈیسک: مقبول اداکار گوہر رشید کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں نکاح خواں اور شوبز شخصیات کی موجودگی میں نکاح نامے پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیو ایک ایسے وقت میں وائرل ہوئی ہے جب کہ اداکار اور کبریٰ خان کی شادی کی افواہیں گرم ہیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو چند صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ اداکار گوہر رشید نے شادی کر لی ہے جبکہ کئی صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے کہا کہ یہ ویڈیو اداکار حمزہ علی عباسی کی شادی کے موقع پر بنائی گئی تھی جس میں گوہر رشید گواہ بنے تھے۔

وائرل ویڈیو پر اداکار گوہر رشید نے کوئی وضاحت جاری نہیں کی تاہم یہ ویڈیو اداکار حمزہ علی عباسی کے نکاح کی تقریب کی ہے جس میں گوہر رشید نے نکاح نامے پر بطور گواہ دستخط کیے تھے۔

واضح رہےکہ چند روز قبل گوہر رشید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں کبریٰ خان اور شوبز انڈسٹری کے دیگر اداکاروں کے ساتھ کسی شادی کی تقریب میں ڈانس پریکٹس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

گوہر رشید نے کیپشن میں بسم اللّٰہ 2025ء لکھا اور ساتھ میں بتایا ہے کہ ایونٹ کے لیے تیاریوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ جس پر قیاس آرائیاں کی جانے لگیں کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید بہترین دوست ہیں جنہیں برسوں سے ساتھ دیکھ رہے ہیں اور اب وہ جلد شادی کرنے والے ہیں۔

اداکار مرزا گوہر رشید نے انسٹاگرام پر ایک اور ویڈیو شیئر کی جس میں کبریٰ خان، اشنا شاہ، مومل شیخ، اذان سمیع، شازیہ وجاہت، وجاہت رؤف، عاشر وجاہت کو دیکھا جا سکتا ہے اور ہیش ٹیگ میں انہوں نے لکھا ’میرے یار کی شادی ہے‘۔ دوسری جانب کبریٰ خان نے بھی انسٹاگرام پر گوہر رشید کی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا بے شک میرے یار کی شادی ہے۔

Watch Live Public News