شہزادی کیٹ مڈلٹن نےکینسر کو شکست دیدی

شہزادی کیٹ مڈلٹن نےکینسر کو شکست دیدی

ویب ڈیسک: شہزادی کیٹ مڈلٹن نے انکشاف کیا کہ وہ کینسر کو شکست دے چکی ہیں، اور اس جان لیوا مرض سے نجات پا چکی ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن  نے بتایا کہ وہ کینسر سے شفا یاب ہو چکی ہیں، اس کے بعد انہوں نے اس ہسپتال کا جذباتی دورہ کیا جہاں وہ زیر علاج تھیں، سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں، کیتھرین نے اپنی "آرام دہ" حالت کا ذکر کیا اور کہا کہ وہ "صحت یابی پر مرکوز" ہیں۔

اپنے پیغام میں کہا کہ ’  کوئی بھی شخص جو کینسر  کے مرض میں مبتلا ہو، وہ جانتا ہے کہ نئے معمولات میں ایڈجسٹ ہونے میں وقت لگتا ہے۔ 

قبل ازیں انہوں نے لندن کے مغربی علاقے میں واقع رائل مارسڈن ہسپتال کا دورہ کیا طبی عملے کا شکریہ ادا کیا، اور  کینسر کے مریضوں کے ساتھ علاج کے "مشکل" مراحل پر ہمدردی کا اظہار کیا،مریضوں کو ان کی جلد صحت کا یقین دلایا اور  کہا "آخر میں روشنی ہے۔"

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پہلی بار  تصدیق ہوئی ہے کہ شہزادی کینسر سے شفا یاب ہو چکی ہیں۔

انہوں نے گزشتہ مارچ میں اپنی بیماری کی تشخیص کا اعلان کیا تھا، اس کے بعد ستمبر میں یہ بتایا کہ وہ کیمو تھراپی مکمل کر چکی ہیں، اور کہا تھا: "اب کینسر سے آزاد رہنے کے لیے جو کچھ بھی کر سکتی ہوں، وہ میری توجہ کا مرکز ہے۔"


 

Watch Live Public News