بہت گرم چائے اور کافی سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے: تحقیق

بہت گرم چائے اور کافی سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے: تحقیق
کیپشن: بہت گرم چائے اور کافی سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے: تحقیق

ویب ڈیسک: ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ انتہائی گرم چائے یا کافی پینے کی عادت غذائی نالی کے کینسر کے خطرے میں اضافہ کرسکتی ہے۔

بی بی سی کے مطابق برطانیہ میں ہونے والی تحقیق میں تقریباً 10 لاکھ درمیانی عمر کے افراد کا 14 سال تک جائزہ لیا گیا۔ محققین نے بہت گرم چائے یا کافی پینے والے افراد کا موازنہ گرم مشروبات استعمال کرنے والوں سے کیا۔

تحقیق کے مطابق 65 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ گرم مشروبات استعمال کرنے والے افراد میں غذائی نالی کے اسکویمس سیل کارسینوما کا خطرہ تقریباً تین گنا زیادہ پایا گیا۔

محققین کے مطابق عالمی ادارۂ صحت سے منسلک انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر بھی 65 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ درجہ حرارت والے مشروبات کو ممکنہ سرطان پیدا کرنے والے عوامل میں شمار کرتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چائے یا کافی پینے سے پہلے اسے کچھ دیر ٹھنڈا ہونے دینا زیادہ محتاط طرزِ عمل ہوسکتا ہے۔

Watch Live Public News