وزیر اعظم اور امیر قطر کا ٹیلیفونک رابطہ ، مشرق وسطیٰ کی حالیہ پیشرفت پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم اور امیر قطر کا ٹیلیفونک رابطہ ، مشرق وسطیٰ کی حالیہ پیشرفت پر تبادلہ خیال

(ویب ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف  نے خطے میں امن، مذاکرات اور ثالثی کے فروغ میں قطر کے تعمیری اور فعال کردار کو سراہا اور سفارتی حل کے ذریعے کشیدگی کو کم کرنے کے لیے قطر کی بامعنی کوششوں کا اعتراف کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کو آج شام قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ٹیلی فون کیا۔ اپنی گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی موجودہ رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ مشرق وسطیٰ کی حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلہء خیال کیا گیا۔ 

وزیراعظم نے خطے میں امن، مذاکرات اور ثالثی کے فروغ میں قطر کے تعمیری اور فعال کردار کو سراہا اور سفارتی حل کے ذریعے کشیدگی کو کم کرنے کے لیے قطر کی بامعنی کوششوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے قطری قیادت کو یقین دلایا کہ پاکستان بھی علاقائی امن و استحکام کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔ 

دونوں رہنماؤں نے آنے والے دنوں میں قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

Watch Live Public News