ایرانی صدرمسعود پزیکشیان پر اسرائیلی حملے کی ویڈیو جاری

ایرانی صدرمسعود پزیکشیان پر اسرائیلی حملے کی ویڈیو جاری
کیپشن: ایرانی صدرمسعود پزیکشیان پر اسرائیلی حملے کی ویڈیو جاری

ویب ڈیسک: ایرانی صدرمسعود پزیکشیان پر اسرائیلی حملے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے کہا ہے کہ حالیہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف کامیابی میں ایران کی مسلح افواج کی طاقت اور قوم کا اتحاد فیصلہ کن ثابت ہوا،جب قوم متحد ہو اور فوج مضبوط ہو، تو دشمن کی کوئی چال کامیاب نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ اسرائیلی مظالم اور غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لے، کیونکہ "امن صرف طاقت سے نہیں، انصاف سے قائم ہوتا ہے۔

دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ نے دشمن کے لیے جاسوسی پر جائیداد ضبط کرنے اور پھانسی کی سزا کی قرار داد منظور کر لی،سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کو دشمن ریاستوں اور گروہوں کی شناخت کا اختیار مل گیا،سزائے موت کے علاوہ دیگر سزاؤں کے خلاف اپیل بھی نہیں کی جا سکے گی۔ 

Watch Live Public News