ایران صہیونی ریاست کو اپنی طاقت دکھائے گا: عباس عراقچی

ایران صہیونی ریاست کو اپنی طاقت دکھائے گا: عباس عراقچی
کیپشن: ایران نے اسرائیل کو صلاحیتیں دکھانے کی دھمکی دے دی

ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ایرانی میزائل پروگرام کو 480 کلومیٹر تک محدود کرنے کے مطالبے پر ایران نے شدید ردعمل دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے نیتن یاہو کے بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایک مطلوب جنگی مجرم کی باتوں کو ایران ہرگز سنجیدہ نہیں لے گا۔

تفصیلات کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ نیتن یاہو نہ صرف اپنے جنگی مقاصد میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے بلکہ اب وہ غرور اور خود فریبی کا شکار ہو چکا ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ نیتن یاہو مذاکرات میں امریکا کو براہ راست احکامات دیتا ہے، جو ایک تماشے سے کم نہیں۔

عباس عراقچی نے دو برس قبل غزہ میں اسرائیلی دعووں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو نے وہاں فتح کا اعلان تو کیا لیکن نتیجہ یہ نکلا کہ 2 لاکھ نوجوان حماس میں شامل ہو گئے۔ ایران صہیونی ریاست کو جلد دکھائے گا کہ ہماری صلاحیتیں کیا ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ کے اس بیان کو خطے میں کشیدگی کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ ایران نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ اشتعال انگیز بیانات سے باز رہے۔

Watch Live Public News