ویب ڈیسک: ایران کے معروف صحافی اور پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان اخبار "جوان" کے سابق ایڈیٹر عبداللہ گنجی نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ اسرائیل- ایران جنگ کے دوران اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے مبینہ طور پر جادو ٹونے، جنات اور مافوق الفطرت ارواح کی مدد حاصل کی۔
تفصیلات کے مطابق گنجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ جنگ کے دوران تہران کی سڑکوں پر یہودی علامتوں والے تعویذ اور عجیب و غریب کاغذی ٹکڑے ملے، جنہیں ممکنہ طور پر روحانی حملوں کے لیے استعمال کیا گیا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ غزہ جنگ کے آغاز کے وقت ایسی اطلاعات بھی لیک ہوئیں جن کے مطابق نیتن یاہو کی ملاقات بعض جادوئی ماہرین سے ہوئی تھی۔
اس بیان پر موساد فارسی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ نے طنزیہ ردعمل دیا اور کہا: "منشیات کا استعمال اور جنوں سے باتیں کرنا کسی ملک کے سربراہ کو زیب نہیں دیتا۔"
اس کے بعد اقوام متحدہ میں اسرائیلی عہدیدار ولید گدبان نے موساد کی پوسٹ کو ری شیئر کرتے ہوئے لکھا: "جن، بھوت تو ہر جگہ موجود ہیں۔"
پدیده ای عجیب!
— عبدالله گنجی (@ab_ganji) July 9, 2025
بعد از جنگ اخیر چند برگ کاغذ در کف خیابان های تهران یافت شده که طلسم با نمادهای یهودی است.
در سال اول جنگ غزه نیز خبری از دیدار نتانياهو با متخصصان علوم غریبه درز شده بود.
چند سال پیش مقام معظم رهبری گفته بودند کشورهای متخاصم و سرویسهای اطلاعاتی غربی و عبری از…