سینیٹر رانا ثناءاللہ کا شہداء کو خراج عقیدت

سینیٹر رانا ثناءاللہ کا شہداء کو خراج عقیدت
کیپشن: سینیٹر رانا ثناءاللہ کا شہداء کو خراج عقیدت

ویب ڈیسک: وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ و سیاسی امور، سینیٹر رانا ثناءاللہ نے شہداء کوخراج عقیدت پیش کیا ہے۔ 

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر   شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا کہ شہادت مقصود و مطلوب مومن ہے۔ یہ اس کا نصیب ہے جو قاری نظر آتا ہے حقیقت میں ہے قرآن۔ یہ راز ہم دنیا داروں، تنخواہ داروں کی سمجھ سے بالاتر ہے۔

رانا ثناءاللہ  نے مزید کہا کہ اللہ تعالٰی شہداء کے ورثا اور غازیوں کو صبر جمیل اور یقین محکم سے مالا مال رکھیں ۔یقین محکم ہی ہماری آزادی اور بقا کا ضامن ہے۔

Watch Live Public News