(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان سعودی عرب پر گزشتہ شب ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ایسے قابل افسوس اقدامات سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے علاقائی امن و سلامتی کو داؤ پر لگایا جا رہا ہے۔ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی کے لیے مکمل حمایت کا عزم کرتا ہے۔ پاکستان اس مشکل وقت میں مملکت سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔پاکستان خطے میں امن، استحکام اور سیکیورٹی کے لئے اپنی مخلص کوششیں جاری رکھے گا۔