سندھ بجٹ:  حکومت  عوام کو سولر کے ذریعے مفت بجلی دے گی

سندھ بجٹ:  حکومت  عوام کو سولر کے ذریعے مفت بجلی دے گی

(ویب ڈیسک )  سندھ کے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کردیا گیا۔   سندھ حکومت  2.6 ملین آف گرڈگھروں کو مفت سولر ہوم سسٹم فراہم کرے گی۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اویس قادر شاہ کی صدارت میں شروع ہوا۔وزیر اعلی سندھ مراد علی  شاہ نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں اس ایوان کو بتانا چاہتا ہوں کہ چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کی ہدایت پر سندھ حکومت 2.6 ملین آف گرڈگھروں کو آئندہ پانچ سالوں میں مفت سولر روف ٹاپ سسٹم فراہم کرنے کے لئے 25 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کر رہی ہے۔ 

مراد علی شاہ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں آئندہ مالی سال 500000 گھروں کو سولر ہوم سٹم فراہم کیا جائیگا اس سٹم میں 100WT سولر پینل ، 3 ایل ای ڈی لائٹس ، ایک پنکھا اور 6 گھنٹوں کی بیٹری اسٹور ریج شامل ہیں۔

Watch Live Public News