ویب ڈیسک: حکومت پاکستان کی اپنے شہریوں کے لئے ٹریول ایڈوائزری جاری، اعلامیہ میں کہا اسرائیل کے حملوں کے پیش نظر پاکستانی شہری محدود مدت تک ایران کا سفر نہ کریں۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر حکومت پاکستان نے اپنے شہریوں کے لئے نئی ایڈوائزری جاری کی۔
جاری اعلامیہ میں کہا کہ حکومت پاکستان اپنے شہریوں کی سلامتی اور حفاظت کے حوالے سے صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے ۔
ایران میں موجود پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں پہلے ہی ضروری اقدامات اور انتظامات جاری ہیں۔