وزیراعظم کا ترک صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ، ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

 وزیراعظم کا ترک صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ، ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کا ترک صدر رجب طیب اردوغان سے ٹیلیفونک رابطہ ، دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی تشویش ناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے ایران کے خلاف اسرائیل کی بلا اشتعال جارحیت پر گفتگو کی، اسرائیل کی فوجی کارروائیوں نے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی، دونوں رہنماؤں میں اتفاق، دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور اسرائیل کی ایران پر جارحیت کی شدید مذمت کی۔ 

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملے ایران کی خودمختاری اور سالمیت کے خلاف کھلی خلاف ورزی ہیں، اسرائیلی اقدامات عالمی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

وزیراعظم اور ترک صدر نےفلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی بھی شدید مذمت کی، دونوں رہنماوں نے اپیل کی کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری اسرائیلی اقدامات کا فوری نوٹس لے۔

  وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ، او آئی سی سمیت تمام فورمز پر قیام امن کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا،او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر اردوان کو اسلامی تعاون یوتھ فورم کی جانب سے اعزاز ملنے پر مبارکباد دی، وزیراعظم اور ترک صدر کا خطے میں قیام امن کے لیے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق ہوا۔

Watch Live Public News