رمضان میں مہنگائی کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ گئی: ادارہ شماریات 

رمضان میں مہنگائی کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ گئی: ادارہ شماریات 

ویب ڈیسک: رمضان المبارک کے دوسرے ہفتے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ ، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.22 فیصد مزید بڑھ گئی۔

مسلسل پندرہویں ہفتے چینی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں چینی 9 روپے26 پیسے فی کلو تک مزید مہنگی ہوگئی،ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔

 ادارہ شماریات کے اعداو شمار کے مطابق ایک ہفتے میں 12 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،ایک ہفتے میں ٹماٹر 21  روپے37 پیسے فی کلو مہنگا ہوا،برائلر مرغی 30 روپے64 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

حالیہ ہفتے کیلے 12 روپے 18 پیسے فی درجن،  بیف 6 روپے کلو مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں ایل پی جی گھریلو سلنڈر 46 روپے19 پیسے مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں 15 اشیاء سستی 24 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں ، پیاز کی فی کلو قیمت میں 13 روپے 97کمی ہوئی، حالیہ ہفتے آلو 5روپے 16 پیسے فی کلو، لہسن 35 روپے فی 63 پیسے فی کلو سستا ہوا۔
 ایک ہفتے میں دال چنا 6 روپے تک دال ماش 2 روپے28 پیسے فی کلو سستی ہوئی، انڈے ،دال مسور، چاول، خوردنی تیل اور گھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

Watch Live Public News