دنیا بھر میں "بلڈ مون" کا دلکش نظارہ 

دنیا بھر میں

(ویب ڈیسک )   لندن، امریکا اور بحرالکاہل سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں آسمان پر " بلڈ مون" کا شاندار اور دلکش نظارہ دیکھنے کو ملا۔

برطانیہ کے مغربی علاقوں میں بھی فلکیات کے شوقین افراد نے اس نایاب منظر کو خوب انجوائے کیا،یہ مئی 2022 کے بعد پہلا مکمل چاند گرہن تھا، جس نے پوری دنیا کے فلکیاتی ماہرین اور عام افراد کو مسحور کر دیا۔

 لاس اینجلس کی مشہور گریفتھ آبزرویٹری نے اس دلفریب نظارے کو براہ راست نشر بھی کیا، جس سے لاکھوں افراد نے گھر بیٹھے اس نایاب لمحے کو دیکھا اور محظوظ ہوئے،یہ حیرت انگیز منظر فلکیات سے دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے ایک یادگار لمحہ تھا، جو ہمیشہ ان کی یادوں کا حصہ رہے گا۔

Watch Live Public News