آل راؤنڈر حسین طلعت بنگلا دیش سیریز ، پی ایس ایل 11 سے باہر ہو گئے

آل راؤنڈر حسین طلعت بنگلا دیش سیریز ، پی ایس ایل 11 سے باہر ہو گئے

(ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر حسین طلعت 12 سے 14 ہفتوں تک کرکٹ سے دور ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے حسین طلعت کے انجری پر اپ ڈیٹ جاری کردی۔ پی سی بی کے مطابق حسین طلعت کا بایاں کندھا ڈس لوکیٹ ہوگیا، بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے حسین طلعت کا کندھا انجرڈ ہوا تھا۔

  پی سی بی کا کہنا ہے کہ حسین طلعت نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کریں گے، حسین طلعت این سی اے میں مرحلہ وار ری ہیبلیٹیشن پروگرام شروع کریں گے۔

پی سی بی کے مطابق   آل راؤنڈر حسین طلعت کی کرکٹ میں واپسی 12 سے 14 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ  انجری کے بعد حسین طلعت کو گراؤنڈ میں طبی امداد دینے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News