سندھ حکومت کا میرج ہالز میں مہمانوں کی تعداد 200 تک محدود کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا میرج ہالز میں مہمانوں کی تعداد 200 تک محدود کرنے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک) سندھ حکومت  نے میرج ہالز میں مہمانوں کی تعداد 200 تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جس پر میرج ہال ایسوسی ایشن کا سخت ردعمل آگیا ہے۔

میرج ہال ایسوسی ایشن نے سندھ حکومت کے فیصلے کو غیر مؤثر قرار دے دیا۔میرج ہال ایسوسی ایشن کے مطابق مہمانوں کی تعداد کم کرنے سے توانائی کی بچت نہیں ہوگی، شادیوں میں مہمان گھروں کی لائٹس اور گیس بند کرکے آتے ہیں۔

رانا رئیس احمد نے کہا کہ ایک ہی جگہ کھانا پکنے سے گیس کا استعمال کم ہوتا ہے، شادیوں میں فیملیز ایک گاڑی میں آتی ہیں، پٹرول کی بھی بچت ہوتی ہے،حکومت کے فیصلے سے میریج ہال انڈسٹری اور ملازمین متاثر ہوں گے۔

ایسوسی ایشن نے سندھ حکومت سے نوٹیفکیشن فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ فیصلے سے عوام پر اضافی بوجھ پڑے گا۔

Watch Live Public News