بلوچستان حکومت کی نوجوانوں کے لیے الیکٹرک بائیک اسکیم کا آغاز

بلوچستان حکومت کی نوجوانوں کے لیے الیکٹرک بائیک اسکیم کا آغاز
کیپشن: بلوچستان حکومت کی نوجوانوں کے لیے الیکٹرک بائیک اسکیم کا آغاز

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے نئی الیکٹرک بائیک اسکیم متعارف کروا دی۔

اس اسکیم کے تحت ایک الیکٹرک بائیک کی کل قیمت 1 لاکھ 75 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جس میں سے حکومت 30 فیصد سبسڈی (52 ہزار 500 روپے)ادا کرے گی۔ درخواست گزار کو 17 ہزار 500 روپے بطور پیشگی ادائیگی جمع کروانا ہوگی، جبکہ باقی 1 لاکھ 5 ہزار روپے بینک فنانسنگ کے ذریعے ادا کیے جائیں گے۔ بائیک کی ماہانہ قسط 4 ہزار 773 روپے ہوگی اور ادائیگی کی مدت 24 ماہ رکھی گئی ہے۔

درخواست دینے کا طریقہ

 سرکاری ویب سائٹ [www.ebike.balochistan.gov.pk](http://www.ebike.balochistan.gov.pk) پر جائیں
 ذاتی معلومات اور کیٹیگری درج کریں
مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کریں
 درخواست جمع کروا کر تصدیق کریں

حکومت کے مطابق بائیکس کی تقسیم شفاف ڈیجیٹل قرعہ اندازی کے ذریعے کی جائے گی اور منتخب امیدواروں کو بائیک فراہم کی جائے گی۔

Watch Live Public News