(ویب ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کیلئے کئی ممالک بحری جہاز بھیجیں گے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمزکی بندش سے متاثرہ ممالک امریکا کےساتھ مل کر جنگی بحری جہازبھیجیں گے،متاثرہ ممالک امریکہ کے ساتھ مل کر اس آبنائے کو کھلا اور محفوظ رکھنے کے لیے جنگی بحری جہاز بھیجیں گے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ہم پہلے ہی ایران کی فوجی صلاحیت کا 100٪ تباہ کر چکے ہیں ،اس صورتحال میں متاثرہ ممالک کے لیے یہ آسان ہے کہ وہ ایک یا دو ڈرون بھیج دیں۔امید ہے چین ، فرانس، جاپان ، جنوبی کوریا، برطانیہ اور دیگرممالک اس علاقے میں اپنے جہازبھیجیں گے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے مزید کہ اکہ اس دوران امریکا ایران کے ساحلی علاقوں پر شدید بمباری کرے گا اور ایرانی کشتیوں اور جہازوں کو مسلسل تباہ کرتا رہے گا۔
امریکی صدر نے کہا کہ کسی نہ کسی طرح ہم جلد ہی آبنائے ہرمز کو کھلا، محفوظ اور آزاد بنا دیں گے۔