پاکستان میں گوگل کے کنٹری ڈائریکٹر فرحان قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گوگل کے ذریعے پیسے کمانے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ فرحان قریشی نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ پاکستان میں گوگل کے ذریعے ایک سال کے دوران 1 ہزار ارب روپے کا کاروبار ہوا اور صارفین نے 210 ارب روپے کی ٹرانزیکشنز کیں۔ گوگل سے سالانہ 4 لاکھ 10 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ فرحان قریشی نے کہا کہ پاکستان میں 350 یوٹیوبر ایسے ہیں جن کے سبسکرائبرز کی تعداد 10 لاکھ تک ہے ،انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں بننے والا مواد ملک سے باہر بھی دیکھا جا رہا ہے۔ گوگل پر کام کرنے والے پاکستانیوں کی 50 فیصد ویوور شپ بیرون ملک سے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں سال پاکستانی یوٹیوب اور گیمنگ کے شعبوں پر بھی چھائے رہے۔ 5 سال کے دوران گیمز اسٹوڈیو میں 100 گنا اضافہ ہوا اور 1600 گیمز اسٹوڈیو بن ہوچکے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں 5 ہزار 400 یوٹیوب چینل ہیں جن کی سبسکرائبرز ایک لاکھ کے قریب ہیں۔