خضدار کرکٹ چیمپئنز لیگ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کیپشن: خضدار کرکٹ چیمپئنز لیگ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

پبلک نیوز: پاک فوج ملک کو محفوظ بنانے اور فلاحی کام کرنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ کیلئے بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں 3 مئی 2024 ء سے شروع ہونے والی خضدار کرکٹ چیمپئنز لیگ شاندار تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی، پاک فوج کے تعاون سے منعقدہ اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں 14 ٹیموں نے حصہ لیا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

  خضدار کرکٹ چیمپئنز لیگ کا فائنل خضدار سلطانز اور حب ہیروز کے درمیان کھیلا گیاجو خضدار سلطانز نے جیت لیا، اختتامی تقریب میں فاتح ٹیم، رنراپ، مین آف دی میچ اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے، تقریب کے مہمان خصوصی پرنس آف قلات شہزادہ محمد احمدزئی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

  خضدار کرکٹ چیمپئنز لیگ کی اختتامی تقریب میں بلوچستان بھر سے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور پاک فوج کے کھیل اور تفریح کے اقدامات کو سراہا،ضلعی سطح پر ایسی صحت مندانہ تقریبات سے جہاں نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا وہاں نوجوان مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینگے جبکہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں میں بلوچستان کی نمائندگی کے مواقع فراہم ہونگے۔

Watch Live Public News