پبلک نیوز: پاک فوج کی جانب سے مالاکنڈ میں "علم تولو داپارا" مہم کے تحت مدارس کے طلباء کے لئے خصوصی اقدامات کیئے گئے۔
تفصیلا ت کے مطابق اس سلسلہ میں پاک فوج کی جانب سے مدارس کے طلباء کو خودمختار بنانے کے لئے درگئی میں مدارس ووکیشنل ٹریننگ سینٹر قائم کیا گیا ہے۔
ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کے پہلے سیشن میں مختلف مدارس کے 35 طلباء کو کمپیوٹر کے کورسز کروائے جا رہے ہیں۔
ان کورسز میں ویڈیو اینڈ فوٹو ایڈیٹنگ، سوفٹ ویئرز کے استعمال اور ای کامرس شامل ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ مدارس سے فارغ التحصیل طلباء کو باعزت روزگار کی فراہمی کے لئے سلائ کی تربیت بھی دی جا رہی ہے۔
پاک فوج کے اس اقدام پر مدارس کے طلباء نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مالاکنڈ میں پہلی مرتبہ مدارس کے طلباء کو خودکفیل بنانے کے لئے اہم سینٹر تعمیر کیا گیا ہے۔ جس کے لئے وہ پاک فوج کے اعلی حکام کے شکرگزار ہیں۔