مودی کے قوم سے خطاب پر ماہرین نفسیات کا دلچسپ تجزیہ 

مودی کے قوم سے خطاب پر ماہرین نفسیات کا دلچسپ تجزیہ 
کیپشن: مودی کے قوم سے خطاب پر ماہرین نفسیات کا دلچسپ تجزیہ 

ویب ڈیسک: مودی کے قوم سے خطاب پر ماہرین نفسیات نے دلچسپ تجزیہ کیا ہے۔ 

معرکہ مرصوص میں تاریخی شکست کے بعد مودی شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے۔مودی نے اپنی ہزیمت چھپانے کے لئے خطاب کے نام پر پرانی گیدڑ بھبھکیوں کو دہرایا۔

ماہرین نفسیات کے مطابق "نریندر مودی کی تقریر ایک شکست خوردہ شخص کی تقریر تھی"۔مودی  قوم سے خطاب کے  دوران شدید خوف کا شکار دکھائی دیئے۔مودی نے تقریرکے دوران پاکستان پر روایتی الزامات کو دہرایا۔

قوم سے خطاب کے دوران مودی کی باڈی لینگویج اور چہرے کے تاثرات سے بھارت کی ہار واضح نظر آئی۔مودی قوم سے خطاب کے دوران ’’ آف کلر‘‘ نظر آئے۔مودی کی تقریر نفسیاتی اور طبی لحاظ سے غیر منظم تھی جو شدید اضطراب کی نشاندہی  کرتی ہے۔نریندر مودی نے پاکستان کے دریاؤں میں پانی روکنے کا گول مول ذکر کیا۔نریندر مودی کی تقریر  کے دوران انگلی مسلسل کانپ رہی تھی۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کی سیاست کے خاتمےکا وقت شروع ہوچکا ہے۔دنیااس بات کی گواہی دے چکی ہےکہ پاکستان سے جنگ پر بھارت کو بڑی ذلت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔مودی کےجوجھوٹے دعوے ، نعرے اور ناپاک عزائم تھے ،وہ سب چکنا چور ہوگئے ہیں۔بھارتی عوام اور اپوزیشن دونوں اب نریندر مودی کےخلاف ہوچکے ہیں۔جس طرح پاکستان کی عوام پاک فوج کے حق میں باہرنکلی ہے، اسی طرح بھارتی عوام مودی کےخلاف باہر نکل آئی ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا مزید کہنا تھا کہ پاک بھارت جارحیت سے جتنی خوشی پاکستان کوخوشی ہوئی ہے اس سےکئی گنا زیادہ دکھ بھارت کو ہوا ہے۔ مودی اب کتنا عرصہ اقتدار میں رہتے ہیں اس کا فیصلہ وقت کرے گا۔

پاکستان نے بھارت کو جنگ کے دوران شکست سے دوچار کیا جو مودی کے لیے شرمندگی کا باعث بن چکا ہے۔

Watch Live Public News