جنوبی ایشیا جیسے حساس  خطے میں  'نیو نارمل" کی باتیں غیر حقیقت پسندا نہ  ہیں،رضوان سعید شیخ

 جنوبی ایشیا جیسے حساس  خطے میں  'نیو نارمل
کیپشن: جنوبی ایشیا جیسے حساس  خطے میں  'نیو نارمل" کی باتیں غیر حقیقت پسندا نہ  ہیں،رضوان سعید شیخ

ویب ڈیسک: امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کو انٹرویو دیا ہے۔ جس میں ان کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا جیسے حساس  خطے میں  'نیو نارمل" کی باتیں غیر حقیقت پسندا نہ  ہیں۔نیو نارمل کا کوئی بھی   حوالہ بذات خود ابنارمل ہے۔ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔

رضوان سعید شیخ نے کہا کہ ہم امن پسند قوم ہیں۔ خطے کی ڈیڑھ ارب آبادی کے مفادات کو مقدم رکھتے ہیں۔سیز فائر پر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ اصل مسئلے کا حل نکالنا اشد ضروری ہے۔پاکستان اور بھارت کے مابین اصل مسئلہ جموں و کشمیر ہے۔ مسئلہ کشمیر کی حل طلبی پائیدار امن کی ہر کوشش کو متاثر کرتی رہے گی۔ہم سمجھتے ہیں کہ سب کا مفاد  امن  میں ہے ۔ پاکستان کسی بھی  اشتعال پسندی اور جارحیت کا بھرپورجواب  دینے کے لئے پرعزم ہے۔حالیہ کشیدگی میں کمی لانے کے حوالے سے  امریکی قیادت   کی  مسلسل کوششوں کے مشکور ہیں۔

پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ امریکا خطے میں کشیدگی میں کمی لانے کے حوالے سے ہمیشہ متحرک رہا ہے۔سعودی عرب، ترکیہ اور دیگر دوست ممالک  کی کاوشوں کے  بھی شکر گزار ہیں۔مسئلہ کشمیر کی جانب  امریکا سمیت عالمی برادری  کی توجہ  مسئلے کے مستقل حل کا ایک نادر موقع ہے۔مسئلہ کشمیر کی جانب دنیا کی توجہ مبذول ہونا حوصلہ افزا ہے تاہم اس  ربط اورتسلسل   اشد ضروری ہے۔

Watch Live Public News