(ویب ڈیسک ) آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افواج کے شہید اہلکاروں کی کل تعداد 13 ہو گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق 6-7 مئی 2025 کی درمیانی شب بھارتی بزدلانہ جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہونے والے وطن عزیز کے مزید 2 فوجی جوان دھرتی پر قربان ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاک افواج کے شہید اہلکاروں کی کل تعداد 13 ہو گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج پاکستان کے عوام کے ساتھ اتحاد کے ساتھ ان بہادر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ حملے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے بھی دعا گو ہیں ۔