سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ناقابل قبول ، پاکستان نے بھارت کے خط کا جواب دیدیا 

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ناقابل قبول ، پاکستان نے بھارت کے خط کا جواب دیدیا 

(ویب ڈیسک ) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان  کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر بھارت کے خطوط کا جواب دے دیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان    کا کہنا ہے کہ معاہدہ مکمل طور پر نافذ العمل اور فریقین پر لازم ہے،سندھ طاس معاہدے میں اسے معطل کرنے کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔

ترجمان نے کہا کہ   پاکستان نے واضح کر دیا معاہدے کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہو گی، سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی ذمہ داری ہے جس کی پاسداری ضروری ہے۔

شفقت علی خان نے کہا کہ   پاکستان معاہدے کے تحت اپنے حقوق کے تحفظ کےلیے ہر فورم پر آواز بلند کرے گا۔

Watch Live Public News