مستعفی ججز سیاسی ایجنڈا رکھتے تھے، عہدوں پر رہنا زیب نہیں دیتا: رانا ثنا اللہ

مستعفی ججز سیاسی ایجنڈا رکھتے تھے، عہدوں پر رہنا زیب نہیں دیتا: رانا ثنا اللہ
کیپشن: مستعفی ججز سیاسی ایجنڈا رکھتے تھے، عہدوں پر رہنا زیب نہیں دیتا: رانا ثنا اللہ

ویب ڈیسک: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے مستعفی ہونے والے ججز کے خط واضح طور پر ان کے سیاسی اور ذاتی ایجنڈے کی نشاندہی کرتے ہیں، ایسے افراد کا اعلیٰ عدالتی عہدوں پر بیٹھنا مناسب نہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ججز کے استعفوں کے متن سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کا رجحان حکومت کے خلاف تھا۔

مشیرِ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مستعفی ججز اپنے سیاسی اور ذاتی مفادات کے لیے سرگرم رہے اور ان کے استعفوں میں درج نکات کسی عدالتی مؤقف کے بجائے سیاسی تقریر معلوم ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ججز یہ بھی واضح نہیں کرسکے کہ 27ویں آئینی ترمیم کس طرح آئین پر حملہ ہے اور نہ ہی یہ بتا سکے کہ سپریم کورٹ کو کس طرح "ٹکڑے ٹکڑے" کیا گیا۔

رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں اختلافات کی تاریخ رہی ہے، کبھی 7 ججز ایک جانب اور 8 دوسری جانب ہوتے ہیں، اس لیے ایسے ججز کا عہدوں پر فائز رہنا مناسب نہیں۔ ان کے مطابق آئین میں ترمیم پارلیمنٹ کا اختیار ہے اور مستعفی ججز کے مؤقف اور استعفے کے اثرات کے بارے میں حتمی فیصلہ صدرِ مملکت کریں گے۔

Watch Live Public News