ضلع کچہری حملہ کیس کی تحقیقات میں مزید انکشافات 

ضلع کچہری حملہ کیس کی تحقیقات میں مزید انکشافات 
کیپشن: ضلع کچہری حملہ کیس کی تحقیقات میں مزید انکشافات 

ویب ڈیسک: ضلع کچہری حملہ کیس کی تحقیقات میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔ 

تحقیقات کے مطابق خود کش بمبار سال 2024 اور 2025 کے دوران متعدد بار افغانستان سے پاکستان آیا۔ خود کش بمبار ایک بار ویزا پر بھی پاکستان آ چکا ہے۔ خودکش حملہ آور کو کمرہ کرائے پر دینے والا سہولت کار بھی گرفتار کر لیا گیا۔ 

تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ خود کش بمبار کو کرائے پر ملنے والے کمرے کا مالک بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خود کش بمبار 23 دن پہلے ڈھوک پراچہ اپنے ساتھی کے ساتھ آیا تھا۔ 

مالک مکان نے بیان میں کہا ہے کہ حملہ آور کو ملنے والا گھر ایک خاتون کو فروخت کر دیا تھا۔ مکان کی فروخت کے حوالے سے کوئی بھی ایگریمنٹ نہیں ہوا تھا۔ 

تحقیقات نے بتایا کہ خودکش بمبار اسلام آباد کے سیکٹر جی 15 میں بھی ساتھی کے ہمراہ آیا تھا۔ ضلع کچہری حملے کے ماسٹر مائنڈ کی بھی نشاندہی کر لی گئی ہے۔

Watch Live Public News