(ویب ڈیسک ) پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے لانگ مارچ کیلئے سرکاری گاڑیوں کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
پشاور ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ سیاسی ریلیوں میں ریسکیو مشینری اور فائر بریگیڈ کا استعمال کھلی بددیانتی، سرکاری وسائل کا سیاسی مقاصد کے لیے استعمال عوامی اعتماد سے غداری ہے۔
پشاور ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ آرٹیکل 4، 5، 25 کے تحت عوامی وسائل کسی ایک جماعت کی جاگیر نہیں۔
خیبر پختونخوا حکومت کو لانگ مارچ کیلئے سرکاری مشینری و عملہ تعینات نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
ہائیکورٹ کا فیصلے میں کہنا ہے کہ سرکاری گاڑیاں اور مشینری عوامی خدمت کے لیے ہیں، سیاسی شو کے لیے نہیں۔ سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری اہلکاروں کی تعیناتی بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مترادف ہے۔
پشاور ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت و حکام کو سرکاری وسائل کے غلط استعمال سے سختی سے روکنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ سرکاری وسائل کے سیاسی استعمال سے حکمرانی کی غیر جانب داری مجروح ہوتی ہے۔ کسی لانگ مارچ، ریلی یا احتجاج کے لیے کوئی سرکاری گاڑی، مشینری یا عملہ استعمال نہ ہو۔