(ویب ڈیسک ) ذرائع کےمطابق ملتان سلطانز فرنچائز اونرز کے قوائد و ضوابط پر پورا نہ اترنے پر اہل قرار نہیں پائی۔
پی ایس ایل ویلیوایشن اور نئی فرنچائز اونر شپ کا معاملہ، پی سی بی نے 5 فرنچائزز کو معاہدوں کے تجدید کی پیش کش کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز کو پی سی بی نے کنٹریکٹ کے تجدید کی پیش کش نہیں کی، ملتان سلطانز فرنچائز اونرز کے قوائد و ضوابط پر پورا نہ اترنے پر اہل قرار نہیں پائی۔
ذرائع کے مطابق ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پی ایس ایل کو بدنام کرنے کی کوشش کی، علی ترین کو موقع دیا گیا کہ وہ پی ایس ایل کو بدنام کرنے کی کوشش پر معافی مانگیں، علی ترین نے تاحال کسی پلیٹ فارم پر معافی نہیں مانگی۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پی سی بی نےتمام اہل فرنچائزز کو 10 سالہ نئے معاہدوں کی تجدید کی پیشکش بھیجی ہے۔فرنچائزز کو 10 دن کے اندر اپنے فیصلے سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔