پنجاب حکومت نے جیلوں میں ملاقات کیلئے "ملاقات ایپ" لانچ کردی

پنجاب حکومت نے جیلوں میں ملاقات کیلئے

(ویب ڈیسک )   ملاقات ایپ کے ذریعے ایڈوانس آن لائن بکنگ کی سہولت پنجاب کی تمام جیلوں میں دستیاب ہے۔

پنجاب کی جیلوں میں " ملاقات ایپ" سے ملاقات اب اور بھی آسا ن ہوگئی ہے۔ محکمہ داخلہ نے جیل ملاقاتوں کی ایڈوانس بکنگ کیلئے ایپ لانچ کی جس کی مدد سے شہری گھر بیٹھے ملاقات کی بکنگ کروا سکتے ہیں ۔

 اب تک +800 شہری ملاقات ایپ کے ذریعے پنجاب کی جیلوں میں اپنے عزیزوں سے ملاقات کر چکے ہیں۔ ایپ کے ذریعے ایڈوانس آن لائن بکنگ کی سہولت پنجاب کی تمام جیلوں میں دستیاب ہے ۔اس لیے ابھی گوگل پلے سٹور سے ایپ ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔

Watch Live Public News